آج دنیا بھر میں آنلائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان کے ساتھ ساتھ بہت سے online selling platforms بھی وجود میں آئے ہیں۔ اس وقت دنیا میں کئی مشہور آنلائن شاپنگ کی ویب سائٹس اور موبائل ایپس موجود ہیں جن کی مدد سے مخلتف بزنسز اور انفرادی طور پر بھی لوگ online selling کرتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسے ہی ایک online selling platform کا ذکر کریں گے جس کا نام ہے Shopify۔ ہم دیکھے گے یہ پلیٹ فارم کس طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اس آرٹیکل میں یہ بھی جانیں گے کہ how to create shopify store step by step. لیکن اس سے پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ آنلائن خریداری میں online selling platforms کا کیا کردار ہے۔

Online Selling Platform کیوں اہم ہیں؟

یہ پلیٹ فارمز سیلرز کو ایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس مہیا کرتے ہیں۔ ان marketplaces پر سیلرز اپنا online store بنا سکتے ہیں، اپنی مصنوعات بیچ سکتے ہیں، انوینٹری کو مینیج کر سکتے ہیں، ادائیگیوں کی processing کر سکتے ہیں اور پراڈکٹس کو کسٹمرز تک شِپ کر سکتے ہیں۔

دنیا میں اس وقت most popular online selling platforms کی مثالوں میں Amazon, eBay, Shopify اور Etsy وغیرہ ہیں۔ Online shopping کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ، یہ پلیٹ فارمز اُن تمام کاروباروں کے لیے زیادہ بڑی audience تک جاتے ہوئے اپنی سیلز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آج ہم انہیں پلیٹ فارمز میں سے ایک، Shopify کے بارے میں بات کریں گے اور دیکھیں گے create shopify store کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

Shopify پلیٹ فارم کیا ہے؟

جیسا کہ ہم جان چکے ہیں، Shopify ایک آنلائن ای کامرس پلیٹ فارم ہے جس کی مدد سے مختلف بزنسز اپنا online store بنا سکتے ہیں اور اس کو مینیج کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک online store شروع کرنے، اسے چلانے اور آگے بڑھانے کے لیے درکار ہر چیز فراہم کرتا ہے۔ ان ضروری چیزوں میں ویب سائٹ ڈیزائن، انوینٹری کا انتظام، ادائیگیوں کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے لیے درکار ٹولز شامل ہیں۔

اگر آپ فی الحال فزیکل سٹور پر مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، اور اپنے سٹور کو آنلائن پر منتقل کر کے زیادہ کسٹمرز تک رسائی چاہتے ہیں، تو شاپیفائی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اور اگر آپ آنلائن پلیٹ فارم پر بھی فروخت کر رہے ہیں، تب بھی Shopify پر منتقل ہونے سے آپ اپنے سٹور پر زیادہ کنٹرول حاصل کر پائیں گے۔

شاپیفائی پر آپ کو مارکیٹنگ کے بھی بہتر مواقع میسر آتے ہیں، جس سے آپ اپنے کاوربار کو بڑھا سکتے ہیں۔ Shopify چھوٹے درمیانے اور بڑے سائز کے سٹورز کے لیے یکساں طور پر بہترین ہے۔ مزید یہ ہےکہ، Shopify Plus زیادہ بڑے اور پرانے برانڈز کے لیے موزوں ترین ہے۔

Shopify کس طرح کام کرتا ہے؟

"How does Shopify work”؟

اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ Shopify کو ایک پراڈکٹ کے طور پر نہیں، بلکہ ایک مکمل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھیں جو آپ کو Online selling کے لیے ہر ضروری ٹول مہیا کرتا ہے۔ عام طور پر create shopify store کا عمل ایک دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی مرضی کے features چاہتے ہیں تو آپ اس پر تھوڑا وقت صرف کر کے اپنا سٹور بنا سکتے ہیں۔

Shopify کے بنیادی پروڈکٹ میں page templates، آن لائن اور ذاتی طور پر فروخت کے ٹولز، ادائیگیوں کی مربوط پروسیسنگ، اور چیک آؤٹ کے علاوہ SEO اور مارکیٹنگ کے اوزار شامل ہیں۔ یہ ہر Shopify اسٹور کی بنیادی چیزیں ہیں۔

Create Shopify Store: شاپیفائی پر آنلائن سٹور بنانے کے مراحل

کسی بھی online selling platform پر مصنوعات بیچنے کے لیے سب سے پہلے اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوتا ہے۔ یہی اُصول شاپیفائی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ Shopify store بنانے کا عمل نہایت آسان اور سادہ ہے۔ درج ذیل طریقے سے آپ create shopify store کا عمل آسانی سے مکمل کر سکتے ہیں:

1۔ Sign Up کریں

Shopify ویب سائٹ پر جائیں اور اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے "Get Started” بٹن پر کلک کریں۔ آپ کو کچھ بنیادی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جیسے آپ کا ای میل ایڈریس، پاس ورڈ، اور اسٹور کا نام۔

2. Shopify Plan کا انتخاب کریں

سائن اپ کرنے کے بعد، آپ کو Shopify ڈیش بورڈ پر لے جایا جائے گا۔ Shopify پلیٹ فارم کی سروسز مفت نہیں ہوتی۔ آپ کو اپنی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ایک پلان منتخب کرنا ہوتا ہے۔ ہر پلان کی مختلف قیمتیں ہوتی ہیں۔ ڈیش بورڈ پر آپ کوئی بھی ایسا پلان منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کی کاروباری ضروریات کے مطابق ہو۔ یہ پلان Basic Shopify سے لے کر Advanced Shopify تک کے ہوتے ہیں۔ ہر پلان مختلف خصوصیات رکھتا ہے اور ان کی قیمتیں بھی اسی نسبت سے ہوتی ہیں۔

3۔ اپنے Shopify Store کو اپنی ضرورت کے مطابق ڈیزائن کریں

جب آپ اپنی ضرورت کے مطابق کوئی Shopify plan منتخب کر لیں، تو آپ شاپیفائی کے themes کے پیج پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ اپنے سٹور کے لیے اپنی مرضی کے templates کا انتخاب کر سکیں گے۔ ان میں free & paid shopify themes دستیاب ہوتے ہیں۔ آپ اپنی کاروباری ضرورت کے مطابق تھیم منتخب کرنے کے بعد اسے اپنی مرضی سے customize کر سکتے ہیں۔

اپنے Shopify Store میں پراڈکٹس شامل کریں

اپنے Shopify store میں پراڈکٹس کو شامل کرنے کے لیے ڈیش بورڈ پر "Products” کے بٹن پر کلک کریں اور وہاں "Add Product” پر کلک کردیں۔ کسی بھی online selling platform کی طرح Shopify store میں بھی آپ پراڈکٹ add کرتے ہوئے اس سے متعلقہ تفصیل جیسے کہ ٹائٹل ڈسکرپشن اور پراڈکٹ کی تصویر وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔

5۔ Shopify Store کے لیے Shipping اور Payment آپشنز سیٹ اپ کریں

شاپیفائی payments اور شپنگ کے متعدد اختیارات پیش کرتا ہے۔ آپ Shopify Payments یا PayPal جیسے تھرڈ پارٹی ادائیگی کے گیٹ وے کو استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی لوکیشن کی بنیاد پر شپنگ کے اختیارات اور ریٹس بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔

6۔ اپنا Shopify Store لانچ کریں

جب آپ نے اپنے سٹور کو customize کر لیا، اس میں پروڈکٹس add کر لیں، تو وہ مرحلہ آ جاتا ہے جہاں آپ کہہ سکتے ہیں Launch your Shopify store۔ اب سب کچھ تیار ہے۔ اب آپ اپنے سٹور پر ٹریفک لانے کے لیے سوشل میڈیا، ای میل مارکیٹنگ اور دیگر مارکیٹنگ ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ تمام بنیادی اقدامات ہیں جو create Shopify store کے عمل کے دوران آپ کو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان بنیادی چیزوں کے علاوہ بھی چند چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو آپ اپنے سٹور کی تشہیر کے لیے کر سکتے ہیں۔ ان میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • Shopify apps: شاپیفائی کی ہزاروں ایسی ایپس ہیں جن سے آپ انوینٹری سے لیکر مارکیٹنگ تک، ہر چیز میں مدد لے سکتے ہیں۔
  • اینالیٹکس: Shopify تفصیلی تجزیات اور رپورٹس فراہم کرتا ہے جو آپ کے اسٹور کی کارکردگی کو ٹریک کرنے اور ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
  • SEO: شاپیفائی میں built-in SEO خصوصیات ہیں جو آپ کے اسٹور کو سرچ انجن کے نتائج میں اعلی درجہ دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔
  • مارکیٹنگ: Shopify مختلف قسم کے مارکیٹنگ ٹولز جیسے کہ ڈسکاؤنٹ، abandoned cart ریکوری، اور گفٹ کارڈز آپ کو سیلز بڑھانے اور گاہکوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے ۔

Shopify ایک طاقتور اور استعمال میں آسان پلیٹ فارم ہے جو آپ کو آن لائن کاروبار شروع کرنے اور بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اوپر بیان کردہ اقدامات پر عمل کرکے اور دستیاب خصوصیات اور ٹولز کا استعمال کرکے، آپ ایک کامیاب Shopify store بنا سکتے ہیں اور اپنے ای کامرس کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Daraz پر پراڈکٹس کیسے بیچی جائیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے