مختلف اقسام کے کام کرنے کے لیے کمپنیز فُل ٹائم ملازموں کو hire کرنے کی بجائے فری لانسرز کو ترجیح دے رہی ہیں۔ کیوں کہ فری لانسرز کی خدمات لینا کمپنیز کے لیے زیادہ سستا طریقہ ہے اور وہ آسانی سے اپنا کام کم قیمت میں کروا سکتے ہیں۔

فری لانسنگ کے اتنا زیادہ مشہور ہو جانے کے پیچھے کمپنیز کی اس حکمتِ عملی کا بھی بہت اہم کردار ہے۔

آج کل مختلف شعبوں میں ماہرین بڑی تعداد میں فری لانسنگ کو اپنی کمائی کا ذریعہ بھی اسی لیے بنا رہے ہیں۔ فری لانسنگ کے بارے میں ہم پہلے تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔ اور اس کے مختلف پلیٹ فارمز کے بارے میں بھی مختلف آرٹیکلز میں بتا چکے ہیں۔

آج ہم بات کریں گے ایک اور فری لانسنگ پلیٹ فارم کی جہاں آپ اپنی سکِلز کو بیچ کر آنلائن پیسے کما سکتے ہیں۔ ہم بات کریں گے PeoplePerHour کی۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ PeoplePerHour کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے، اور اس سے آنلائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

PeoplePerHour کیا ہے؟

PeoplePerHour ایک امریکی کمپنی ہے جو کہ دنیا بھر میں کمپنیز کو اور مختف سکِلز رکھنے والے فری لانسرز کو آپس میں جڑنے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ فری لانسرز اور کمپنیز کا یہ تعلق پراجیکٹ کی بنیاد پر ہو سکتا ہے یا طویل مدتی بھی۔

اگر آپ ایک فری لانسر ہیں تو آپ اپنی سکِل سے متعلقہ جابز سرچ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کی جاب حاصل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ Fiverr اور Upwork کی طرح، PeoplePerHour بھی فری لانسرز اور کمپنیز کے لیے یکساں طور پر ایک مفید پلیٹ فارم ہے۔

کمپنیز اپنے مختلف پراجیکٹس کے لیے ماہر افراد کی تلاش کر سکتی ہیں، اور آپ اپنی سکِلز کے مطابق کام کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اگر آپ PeoplePerHour کے پلیٹ فارم پر اپنی سروسز کو فروخت کرتےہیں تو وہ کونسے فائدے ہیں جو آپ کو حاصل ہوں گے۔

PeoplePerHour کے فوائد

جب آپ PeoplePerHour میں شامل ہوتے ہیں، تو آپ ایک خصوصی نیٹ ورک کا حصہ بن رہے ہوتے ہیں جہاں آپ کام تلاش کرنے کے لیے مختلف کمپنیز سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ فری لانسنگ کی دنیا میں نئے ہیں تو یہ آپ کے لیے تجربہ حاصل کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو گا۔

PeoplePerHour آپ کو اپنی صلاحیتوں کے عین مطابق پراجیکٹس حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ گرافکس ڈیزائنر کی جاب کی تلاش میں ہیں، تو آپ کو آسانی سے گرافکس ڈیزائننگ کے پراجیکٹس مِل سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک ویب ڈیویلپر ہیں، تو آپ کو ویب ڈیویلپمنٹ کے پراجیکٹس مل سکتے ہیں۔

جب آپ اپنی پسند کی جاب تلاش کر لیتے ہیں، تو کلائنٹ کو متاثر کرنے کے لیے آپ کو پروپوزل بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اسی میں آپ کو اپنی قیمت اور اس کام کے لیے درکار وقت بھی بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی کام کا کیا معاوضہ لینا ہے، اس کا فیصلہ زیادہ تر آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

اگر آپ اس پلیٹ فارم پر نئے ہیں تو آغاز میں اپنی قیمتیں کم رکھ کر کام کر کے تجربہ حاصل کرنا ایک اچھا طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ تجربہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ، آپ اپنی قیمتیں بھی بڑھا سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم آپ کے تمام پراجیکٹس کو مینیج کرنا بھی آسان بنا دیتا ہے۔ آپ کسی بھی پراجیکٹ سے متعلق اپنے کلائنٹ سے بات چیت کر سکتے ہیں، سوال پوچھ سکتے ہیں، فائلز شیئر کر سکتے ہیں، اپنی ڈیڈ لائنز کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کسی پراجیکٹ پر اپنے کلائنٹ سے اس کی رائے بھی لے سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک ہی جگہ پر یہ تمام کام کر سکیں تو آپ کی زندگی نہایت آسان ہو سکتی ہے۔ آپ کو صرف اپنی سروسز کو اچھے طریقے سے پیش کرنا ہے تاکہ کلائنٹس انہیں خریدیں۔

PeoplePerHour پر کس قسم کی جابز دستیاب ہوتی ہیں؟

PeoplePerHour پر آپ تقریباً ہر قسم کی مہارتوں اور کیٹیگریز کے لیے جابز تلاش کر سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر آپ کو ویب ڈیزائننگ سے لیکر گوگل ایڈز چلانا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس مینیج کرنے تک کی جابز نظر آئیں گی۔

PeoplePerHour پر آنے والی تمام جابز درج ذیل کیٹیگریز سے تعلق رکھتی ہیں:

  • ڈیزائن
  • رائٹنگ اور ٹرانسلیشن (Translation)
  • ویڈیو، فوٹو اور آڈیو
  • بزنس سپورٹ
  • سوشل میڈیا
  • سیلز اور مارکیٹنگ
  • ٹیکنالوجی اور پروگرامنگ

اتنی ساری کیٹیگریز کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی وقت کوئی بھی جاب حاصل کر سکتے ہیں۔

آئیے اب ہم دیکھتے ہیں کہ PeoplePerHour پر کس طرح کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔

PeoplePerHour پر کام شروع کرنا

بنیادی طور پر PeoplePerHour بھی دوسرے فری لانسنگ پلیٹ کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ سب سے پہلے آپ رجسٹر کرتے ہیں، اپنی پروفائل بناتے ہیں، اپنی سکِلز کے مطابق جاب حاصل کرتے ہیں اور اس کو مکمل کرنے کے بعد آپ کو ادائیگی کر دی جاتی ہے۔

1۔ رجسٹر کرنا

سب سے پہلے آپ کو PeoplePerHour کی ویب سائٹ پر سائن اپ کرنا ہو گا۔ اس کے لیے آپ Sign Up پیج پر جائیں اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کریں۔ اگر آپ چاہیں تو فیس بک اکاؤنٹ کی مدد سے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر آپ اپنی ذاتی معلومات دے کر عام طریقے سے ہی سائن اپ کر سکتے ہیں۔

اس ذاتی معلومات میں آپ کا نام ای میل ایڈریس، پاسورڈ اور لوکیشن شامل ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے چاہیں تو ایک خریدار (Buyer) والا اکاؤنٹ بنائیں، یا پھر ایک فری لانسر (Seller) کا اکاؤنٹ بنائیں۔ آپ چاہیں تو Buyer اور Seller دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ذاتی معلومات اور اکاؤنٹ کی type منتخب کرنے کےبعد جب آپ Submit پر کلک کریں گے تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا ہو گی۔

2۔ اپنی پروفائل بنائیں

رجسٹریشن کے بعد جب آپ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق مکمل کر لیں، تو آپ کو اپنی پروفائل بنانا ہو گی جس کے لیے درج ذیل اقدامات کرنا ہوں گے:

  • اپنے بارے میں بتائیں: اس میں آپ کا جاب ٹائٹل، پروفائل اور cover پر لگنے والی تصویریں، آپ کے اپنے بارے میں مختصر معلومات، ایک گھنٹہ کے حساب سے آپ کی اُجرت (Hourly Rate) اور گزشتہ پراجیکٹس کا پورٹ فولیو (اگر موجود ہو) شامل ہوتے ہیں۔

یہاں آپ کو اپنے کلائنٹس کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ آپ کسی پروجیکٹ میں کتنا اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے گزشتہ پروجیکٹس، جو آپ نے کامیابی سے مکمل کیے، ان کا بھی ذکر کریں۔

  • اپنی سکِلز کا انتخاب کریں: یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی اعلٰی اور ثانوی مہارتوں کا تذکرہ کرتے ہیں جو آپ دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ تین بنیادی سکِلز اور زیادہ سے زیادہ 12 ثانوی سکِلز لکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ ک شعبوں میں ماہر میں، اور اگر ان میں سےکسی شعبے میں آپ نے کوئی سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھا ہو، تو وہ بھی اپلوڈ کریں۔
  • حوالہ جات شامل کریں: اس کے بعد آپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا لنک شامل کر سکتے ہیں یا پھر اپنی ویب سائٹ کا، جو یہ ظاہر کرے کہ آپ ایک تجربہ کار فری لانسر ہیں۔ ان میں آپ کے فیس بک، لِنکڈ اِن، یا پھر پورٹ فولیو وغیرہ کے لِنکس شامل ہو سکتے ہیں۔
  • اپنی On-site ترجیحات کا انتخاب کریں: اگر آپ سائٹ پر رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں، یا پھر ریموٹ ( یعنی سائٹ کے علاوہ بھی) کام کرنا چاہتے ہیں، یہ آپ کے انتخاب پر منحصر ہے۔ آپ یہ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اگر کسی پراجیکٹ پر آپ کو ذاتی حیثیت میں کہیں جا کر کام کرنا پڑے تو آپ کتنی دور تک سفر کر سکتے ہیں۔
  • اپنی اپلیکیشن کو Personalize (یعنی اپنی مرضی کے مطابق) بنائیں: یہاں آپ اپنی خوبیوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ آپ اپنے کلائنٹس کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کام کرنے سے انہیں کیا فائدے ہو سکتے ہیں۔ اپنے کلائنٹس کو بتائیں کہ کیوں وہ آپ پر بھروسہ کریں۔

جب آپ ان تمام مراحل کو مکمل کر لیں، تو اپنی درخواست submit کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پروفائل زیادہ کلائنٹس کی نظروں میں آئے، تو آپ 10 پاؤنڈ ادا کے کے اس کو پروموٹ بھی کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ کو ایک دن کے اندر اندر response آنا شروع ہو جائے گا (یعنی آپ کو کلائنٹس کی طرف سے پیغامات آ سکتے ہیں) اور آپ کی درخواست ایک دن میں منظور ہو جائے گی۔

لیکن اگر آپ یہ نہیں کرتے تو آپ کو PeoplePerHour کی طرف سے جواب آنے کے لیے 7 دن تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

3۔ اپنی آفر پوسٹ کریں

اگر آپ کی پروفائل PeoplePerHour سے منظور ہو جائے، تو آپ کسی بھی جاب پر اپنی آفر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

آفر ایک packaged سروس ہے جو کمپنیاں ایک مقررہ قیمت پر وصول کر سکتی ہیں۔ یہ ایک جاب ہو سکتی ہے، مثلاً 100 ڈالرز میں 1500 الفاظ پر مشتمل آرٹیکل لکھنا۔

اس صورت میں ایک کمپنی اچھی طرح جانتی ہے کہ اسے کیا مل رہا ہے، اس لیے وہ آفر کو مناسب سمجھنے کی صورت میں آپ کو hire کر لے گی۔

آفر پوسٹ کرتے وقت، آپ کو اپنی بات کی اچھی طرح وضاحت کرنی چاہیے اور یہ بتانا چاہیے کہ آپ اصل میں کیا فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے گزشتہ کامیابی سے مکمل ہونے والے پروجیکٹس کا ذکر بھی کرنا چاہیے تاکہ کمپنیز آپ پر اعتماد کر سکیں۔

اگر آپ کی آفر کمپنی کو پسند آ گئی، تو وہ آپ سے رابطہ کریں گے، جس کے بعد آپ ان کے لیے پراجیکٹ شروع کر سکیں گے۔

4۔ پروجیکٹ سرچ کریں

جاب حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ مختلف جابز کو سرچ کریں، اپنی پاسند کی جاب کا ایک اچھا پروپوزل تیار کریں، اور کلائنٹ کو بھیج دیں۔

جابز تلاش کرتے وقت، آپ پروجیکٹ کی تفصیلات، تنخواہ کی شرح، اور کتنے دوسرے پروپوزل اس سے پہلے جمع ہو چکے ہیں، دیکھ سکیں گے۔ یہ ایک اچھی چیز ہے، کیوں کہ اس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ اس پروجیکٹ کے لیے کتنا سخت یا کتنا کم competition ہے۔

اگر آپ کو کوئی جاب پسند آئے، تو آپ کو چاہیئے کہ فوراً پروپوزل بنا کر بھیجیں۔ پروپوزل اس طرح بنائیں کہ اسے دیکھتے ہی سمجھ آئے کہ کیوں صرف آپ ہی اس پراجیکٹ کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ آپ کو اپنا ریٹ بھی ظاہر کرنا چاہیے اور اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔

5۔ جاب کو مکمل کریں

اگر آپ کا پروپوزل منظور کر لیا جائے، تو آپ پروجیکٹ پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ پروجیکٹ پر کام کرنے کے دوران، اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا مقصود ہو تو آپ PeoplePerHour کے پلیٹ فارم پر ہی سوال بھی پوچھ سکتے ہیں۔

آپ ڈیڈلائنز کو بھی مینیج کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فائلز بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے ٹریک پر رہیں، اپنے پراجیکٹس کو مقررہ تاریخوں پر پورا کریں، اور رابطے کے تمام ذرائع کو کھول کر رکھیں۔

جتنا زیادہ آپ اپنے معاملات کو شفاف رکھیں گے، انتا زیادہ آپ کے لیے بہتر ہو گا۔ جب پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا، تو آپ کو اسی پلیٹ فارم کی مدد سے ادائیگی کی جائے گی۔

آپ اپنے کلائنٹ سے جب آپ ادائیگی کرنے کی درخواست کریں گے تو وہ رقم escrow اکاؤنٹ میں آئے گی۔ کلائنٹس کے پاس ادائیگی کرنے کے لیے 7 دن ہوتے ہیں، اگر وہ آپ کے کام سے مطمئن ہو جائیں، تو رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آ جائے گی۔

آپ PayPal, UnionPay اور دیگر کئی ادائیگی کے طریقہ کاروں کی مدد سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔

PeoplePerHour کی فیس

اس پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنا بالکل فری ہے، لیکن جب آپ کوئی پروجیکٹ مکمل کرتے ہیں، تو PeoplePerHour آپ سے کچھ رقم سروس چارجز کی صورت میں وصول کرتا ہے۔ جتنا زیادہ کام آپ اس پیلٹ فارم پر کریں گے، اسی قدر آپ سے کم سروس فیس وصول کی جائے گی۔

اکاؤنٹ بنانے سے لیکر اب تک آپ نے جتنی زیادہ رقم کما لی ہے، اسی قدر کم آپ کی سروس فیس ہو گی۔ ذیل میں سروس فس لاگو ہونے کی شرح دی گئی ہے:

  • اگر آپ نے اب تک 7000 ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں، تو آپ پر سروس فیس کی شرح 3.5 فیصد ہو گی۔
  • اگر آپ کی اب تک کی مجموعی رقم 700 ڈالر سے لے کر 7000 ڈالرز کے درمیان ہے، تو آپ سے سروس فیس کی مد میں 7.5 فیصد چارج کیا جائے گا۔
  • اگر آپ کی کمائی ہوئی رقم 700 ڈالر سے کم ہے، تو آپ سروس فیس کی مدد میں 20 فیصد ادا کریں گے

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، کہ اگر آپ اس پلیٹ فارم پر نئے ہیں، یا پھر صرف آزمائشی طور پر اس پلیٹ فارم پر آئے ہیں، تو آپ کی سروس فیس 20 فیصد تک ہو جائے گی۔ اگر آپ مستقل کام کرتے رہیں، تو آپ جلد ہی ترقی کرتے جائیں گے۔

اور جب آپ 700 ڈالر کما لیں گے، تو آپ کی سروس فیس نمایاں طور پر کم ہو کر 7.5 فیصد تک گِر جائے گی۔

خلاصہ

PeoplePerHour ایک ایسی فری لانسنگ سائٹ ہے جس پر آپ آسانی سے اپنے لیے جاب تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم آپ کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق، اپنی مرضی کی جاب، اپنی مرضی کی قیمت پر حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ابھی www.PeoplePerHour.com پر جائیں اور اس پلیٹ فارم کی پیش کردہ سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں۔ اگر آپ کو اپنی پسند کی کوئی جاب مِلے، تو سائن اپ کریں اور فری لانسر کی حیثیت سے پیسے کمائیں۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں آنلائن پیسے کمانے کی آسان سکِلز اور مختلف طریقے

Freelancer پلیٹ فارم کیا ہے اور یہ کس طرح سے آنلائن کمائی کا ذریعہ بنتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے