موجودہ دور میں جہاں ہر چیز بدل کر جدید طرز کو اپنا رہی ہے، وہیں خریداری کے بھی انداز بدل رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی اب بازاروں میں جا کر اشیاء خریدنے کا رجحان قدرے کم ہوا ہے۔ اس کی وجہ ای کامرس کا فروغ ہے۔ اب لوگ گھر بیٹھے اپنی پسندیدہ چیزیں آنلائن آرڈر کر دیتے ہیں اور ان کا آرڈر ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جاتا ہے۔

اب اس طرز کی خریداری میں ای کامرس سسٹمز نے بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے۔ اور اگر ہم مزید باریکی سے دیکھیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ اس میں بھی بہت حد تک ان ٹیکنالوجیز کا ہاتھ ہے جن کی مدد سے ای کامرس ویب سائٹس آسانی سے بنائی جا سکتی ہیں۔

ایسی ٹیکنالوجیز میں WordPress سرفہرست ہے۔ جس میں ایک عام آدمی جو ٹیکنالوجی یا کسی بھی پروگرامنگ لینگوئج سے واقف نہیں ہے، وہ بھی آسانی سے اپنی ویب سائٹ بنا سکتا ہے اور اپنی مصنوعات آنلائن فروخت کے لیے پیش کر سکتا ہے۔

ورڈپریس کو یہ مقام دِلانے میں مختلف Plugins کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ورڈپریس میں بہت سے ecommerce plugins ہیں جن کی مدد سے ایک ای کامرس ویب سائٹ آسانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم بھی ورڈپریس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ای کامرس plugin کی بات کریں گے۔ جی ہاں، ہم بات کرنے جا رہے ہیں Woocommerce Plugin کی۔ تو بنا کسی تاخیر کے، آیئے دیکھتے ہیں یہ کیا ہے، کیسے کام کرتا ہے اور اس کو استعمال کر کے کیسے ہم آسانی سے ایک ای کامرس ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔

Woocommerce کیا ہے؟

WooCommerce ایک customizable، اوپن سورس ای کامرس پلیٹ فارم ہے جو ورڈپریس پر بنایا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے مقبول ورڈپریس ای کامرس پلگ ان بھی ہے. اس کا مارکیٹ شیئر 28.24 فیصد ہے۔ یہ 3,876,748 آن لائن اسٹورز میں استعمال ہو کر ای کامرس کی معیشت کو فروغ دینے کا سبب بن رہا ہے۔

اس کے ورڈپریس میں بننا ہی اس کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کیوں کہ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس میں سے 40 فیصد ورڈپریس پر بنی ہیں۔

یہ ایک آن لائن سٹور کو بنانے اور مینیج کرنے کو آسان بناتا ہے، جس میں کئی اہم خصوصیات جیسے انوینٹری اور ٹیکس مینجمنٹ، محفوظ ادائیگیاں، اور شپنگ وغیرہ کا انتظام کرنا بھی شامل ہیں۔

اس کی اہمیت کے لیے ایک مثال کافی ہے۔ فرض کریں کہ ورڈپریس میں استعمال ہونے والے سات بڑے ای کامرس پلگِنز (Plugins) دنیا کے سات برِاعظم ہیں۔ تو woocommerce اُن سب میں سے ایشیا ہو گا۔ یعنی سب سے بڑا!

urdu stem what is woococmmerce plugin

ای کامرس ویب سائٹ کے لیے Woocommerce کیوں استعمال کیا جائے؟

ورڈپریس میں Online store بنانے کے لیے بہت سارے plugins موجود ہیں۔ لیکن ورڈپریس صارفین کی اکثریت کیوں ووکامرس کو ہی کیوں ترجیح دیتی ہے؟ اس سوال کا جواب ہم نیچے ووکامرس کے فوائد کی شکل میں دیکھیں گے:

1۔ ووکامرس کی قیمیت

جب بھی آپ کوئی نئی چیز خریدنے کے بارے میں سوچیں تو سب سے پہلے ذہن میں آنے والے سوالوں میں سے ایک اس چیز کی قیمت کے بارے میں ہو گا۔ یہی صورت یہاں بھی ہے۔ جب ایک ورڈپریس صارف ای کامرس ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ سب سے پہلے یہ سوچے گا کہ کونسا پلیٹ فارم استعمال کرنا اس کے لیے affordable ہو گا اور کم قیمت میں دستیاب بھی ہو گا۔

قیمت کے حوالے سے اس غالب مسئلے کا بہترین حل ووکامرس پیش کرتا ہے۔ اگرچہ ووکامرس کا Paid version موجود ہے، لیکن ایک عام ای کامرس ویب سائٹ بنانے کے لیے ہمیں اس کا Paid ورژن خریدنے کی ضرورت نہیں۔ ایک بنیادی ای کامرس ویب سائٹ ووکامرس کے مفت ورژن میں ممکن ہے۔

Paid ورژن خریدنے کی ضرورت تب ہی پیش آتی ہے، جب ہمیں آرڈرز کو مینیج کرنے، ادائیگیوں کو مینیج کرنے، آرڈرز کی shipments کو مینیج کرنے اور ٹیکس وغیرہ کو مینیج کرنے کے علاوہ بھی اضافی سروسز درکار ہوں۔ جیسے کہ اگر آپ کو کسی خاص ملک میں رائج Payment method کو شامل کرنا ہو تو شائد آپ کو اس کے لیے woocommerce addons خریدنے پڑ سکتے ہیں۔

2۔ ووکامرس میں ہر Functionality کے لیے الگ سے ایکسٹینشنز (Extensions) کی سہولت

واقعی یہ سمجھنے کے لیے کہ WooCommerce کیا ہے، ہمیں اس کے ماڈیولر فریم ورک کا جائزہ لینا ہوگا۔ ورڈپریس کی طرح، WooCommerce میں خصوصیات کا ایک بھرپور مجموعہ شامل ہے جسے پلگ ان کے اضافے کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔ WooCommerce استعمال کرنے والے ریٹیلر اس ماڈیولریٹی سے دو بار فائدہ اٹھاتے ہیں: انہیں ہزاروں ورڈپریس پلگ انز اور تھیمز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں ای کامرس مخصوص ایکسٹینشنز تک رسائی حاصل ہے جو صرف WooCommerce کے لیے بنائے گئے ہیں۔

ماڈیولر سسٹم کا فائدہ یہ ہے کہ یہ ڈویلپرز کی ایک ایسی کمیونٹی کو تیار کرنے میں مدد کرتا ہے جو مخصوص WooCommerce اور WordPress کی functionality کو شامل کرنے کے لیے extensions بناتے ہیں۔ ان plugins کو خود ووکامرس ڈویلپرز نے بنایا ہے اور آنلائن سٹورز میں استعمال بھی کیا ہے۔

3۔ اوپن سورس پلگِن (Plugin)

اوپن سورس سافٹ ویئر ایک ایسا سافٹ ویئر ہوتا ہے جو استعمال کرنے، اس میں تبدیلی کرنے اور نئی خصوصیات کو شامل کرنے میں مفت ہو۔

ووکامرس ایک اوپن سورس پلگِن ہے۔ دنیا بھر سے قریب 350 ڈویلپرز اس پلگِن کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے لیے کام کرتے ہیں۔ آپ اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں اور اس کے سورس کوڈ میں کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

4۔ ووکامرس کو استعمال کر کے ہر طرح کی مصنوعات بیچی جا سکتی ہیں

WooCommerce ناقابل یقین حد تک flexible ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ مصنوعات بیچنے کے لیے ایک ویب سائٹ بنا سکتے ہیں- اور اس کا مطلب ہے کہ اس ویب سئٹ پر آپ ہر چیز بیچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی چیز بیچنا چاہتے ہیں، چاہے WooCommerce ڈراپ شپنگ کے ذریعے فزیکل پراڈکٹ ہو یا ڈیجیٹل مصنوعات، آپ WooCommerce کے ساتھ ہر طرح کی مصنوعات بیچ سکتے ہیں۔

صرف پراڈکٹس ہی نہیں، بلکہ اس کی مدد سے آپ سبسکرپشنز، ممبر شپ یا اپوائنٹمنٹس (Appointments) بھی بیچ سکتے ہیں۔ سو اگر آپ نے ایک ڈیجیٹل پراڈکٹ بیچنی ہے یا پھر زیادہ تعداد میں فزیکل پراڈکٹ، اس کے لیے ووکامرس ہی بہترین حل ہے۔

5۔ ڈویلپرز کی ایک متحرک کمیونٹی

WooCommerce اور WordPress دونوں ہی اوپن سورس ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی صارف بنیادی خصوصیات کو تبدیل کرنے یا شامل کرنے، نئی ایکسٹینشن بنانے اور حسب ضرورت تھیمز بنانے کے لیے آزاد ہیں۔ کچھ کم مقبول ای کامرس ایپلی کیشنز کے لیے، یہ کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ ایسے ڈویلپرز ملنا بہت مشکل ہے۔ اور اگر آپ کو کوئی ڈویلپر مل جائے، تو ان کی خدمات حاصل کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

یہاں WooCommerce کا فائدہ یہ ہے کہ عام صارفین ڈویلپرز اور WooCommerce پیشہ ور افراد کے ایک بڑے گروہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے WooCommerce اسٹور میں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، تو اس کام کے لیے کسی ڈویلپر کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ اور مزید، اس کا وسیع پیمانے پر استعمال اور ڈویلپرز کا نیٹ ورک زیادہ سے زیادہ WooCommerce سیکیورٹی کے حصول کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

6۔ ووکامرس آپ کے کاروبار کو بڑھاتا ہے

شاید ابھی آپ نے ای کامرس شروع کیا ہو۔ لیکن جلد ہی، آپ کا سٹور بڑھے گا۔ آپ کو اپنے سٹور کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ای کامرس کے بڑھنے کی بھی حکمت عملی بنانا ہو گی۔

ای کامرس ایپلیکیشن کا انتخاب کرتے وقت، اپنے کاروبار کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ یہ ابھی تو چھوٹا ہو سکتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھے گا اور آپ کو ایک ایسی ایپلیکیشن کا انتخاب کرنا چاہیے جو ابتدائی دنوں میں بہت زیادہ پیچیدگیوں کو مسلط کیے بغیر کسی مصروف اسٹور کو سپورٹ کرنے کے قابل ہو۔

WooCommerce کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ چھوٹے سے لے کر بہت بڑے تک کے اسٹورز کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ چند پروڈکٹس سے لے کر ہزاروں تک، اور ایک دن میں مٹھی بھر خریداروں سے لے کر فی سیکنڈ سینکڑوں خریداروں تک پیمانہ کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے آپ کی WooCommerce ویب سائٹ بڑھتی ہے، اسی طرح آپ کے آن لائن اسٹور کی فعالیت بھی بڑھ سکتی ہے۔

7۔ بہترین کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ووکامرس دنیا کے طاقتور ترین Content Management System یعنی کہ ورڈپریس پر بنا ہے، سو اس میں کونٹینٹ کو مینیج کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہے۔ یہ اچھی چیز ہے، کیونکہ ای کامرس مواد کی مارکیٹنگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آن لائن اسٹور کے لیے نہایت ضروری ہے۔

مواد ای کامرس مارکیٹنگ، سیلز آپٹیمائزیشن، اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا ایک اہم جز ہے۔ ورڈپریس اور WooCommerce ایک ساتھ مل کر مواد کے انتظام کے اختیارات کی وسیع اقسام پیش کرتے ہیں، بشمول بلاگنگ، لینڈنگ پیجز، ای میل مارکیٹنگ، اور مصنوعات کی تفصیل۔

Woocommerce سے مطابقت رکھنے والے SEO پلگِنز جیسے کہ Yoast Woocommerce صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے کونٹینٹ کو اس طرح optimize کریں کہ وہ سرچ میں نظر آ سکے۔

8۔ ووکامرس تیز رفتار پلگِن ہے

ورڈپریس اور ای کامرس پر بنے آنلائن سٹورز پر آنے والے صارفین کو بہتر پرفارمنس اور responsiveness کا تجربہ ہوتا ہے۔ بہتر سپیڈ اور ریسپانسِو ہونا ووکامرس کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔

آپ اپنے WooCommerce اسٹور کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے WooCommerce کےلیے بنی خاص ہوسٹنگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر کارکردگی کو مزید تیز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ معیاری ویب ہوسٹنگ WooCommerce کو سپورٹ کرنے کی اہلیت تو رکھتی ہے، لیکن یہ PHP, MySQL, Server، اور نیٹ ورکس کے لیے بہترین ماحول فراہم نہیں کر سکتی ہے جو کہ کم latency والے اور responsive ای کامرس کے تجربے کے لیے ضروری ہے۔

9۔ آنلائن سیلنگ (Selling) لیے ووکامرس سب سے بہترین آپشن

ووکامرس کے فوائد میں سے ایک اور بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ online selling کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جن کی ایک نئے ای کامرس صارف کو اپنا سٹور شروع کرنے اور چلانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ نیچے کچھ ایسے فائدے بیان کیے گئے جو صرف online selling کو فروغ دینے اور آسان بنانے کے لیے ہیں:

  • اس میں 100 سے زیادہ Payment Gateways ہیں جن کو آپ اپنے سٹور میں آسانی سے شامل کر سکتے ہیں۔
  • ووکامرس ایک سے زیادہ شپنگ کے طریقہ کار فراہم کرتا ہے جس میں آپ شپنگ زونز اور شپنگ کلاس کو اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔
  • اسٹاک مینجمنٹ، ریفنڈز، آرڈر مینجمنٹ، ای میل مینجمنٹ، اور ہر چیز کے لیے ایک آسان فہم back end جس کی آپ کو اپنے ای کامرس اسٹور کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ضرورت ہے۔
  • ہزاروں configurable اور mobile-friendly مفت اور پریمیم WooCommerce تھیمز میں سے انتخاب کریں یا اپنے اسٹور کو منفرد شکل دینے کے لیے ایک custom تھیم بنائیں۔
  • ووکامرس بہترین اور آسان فہم documentation فراہم کرتا ہے جس سے نئے ووکامرس صارفین کے لیے ووکامرس کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

اتنے سارے فوائد دیکھنے کے بعد بھی پریشان ہیں کہ اپنا آنلائن سٹور کیسے بنائیں؟ تو پریشان ہونا چھوڑیں اور ووکامرس کو استعمال کرنے کا فیصلہ لیں اور اپنی دکان انٹرنیٹ پر بھی کھول لیں اور اپنے علاقے اور حتٰی کہ ملک سے باہر بھی کاروبار کریں۔

مزید پڑھیں:

2022ء میں استعمال ہونے والے ورڈپریس کے پانچ تیز ترین تھیمز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے