فیس بک دنیا میں سب سے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ اس کے صارفین کی تعداد 2.9 ارب سے زیادہ ہے، اور یہ بات ہم پہلے بھی کافی آرٹیکلز میں ک چکے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر تفریح کے لیے آنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد ویڈیوز دیکھتی ہے۔ اور پھر ان کے زہن میں یہ سوال بھی آتا ہو گا کہ How to download Facebook videos?

فیس بک پر جہاں ویڈیوز دیکھنا نہایت آسان کام ہے، وہیں facebook video download کرنا تھوڑا پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فیس بک کی طرف سے videos download کرنے کا کوئی براہ راست آپشن نہیں ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے how to download facebook videos from mobile and laptop۔

ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کیسے آپ facebook videos download کرنے کے بعد انہیں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس ویڈیو کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر کیسے استعمال کر سکتےہیں، یہ بھی بتائیں گے۔

نوٹ: لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے فیس بک کی طرف سے آپشن دیا گیا ہے۔ وہاں سے ویڈیو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ موبائل پر ایسا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ اس لیے ہم اس آرٹیکل میں صرف موبائل سے facebook videos download کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

Download Facebook Videos: فیس بک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

Download Facebook Videos کرنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹس سے مدد لی جا سکتی ہے:

  • fdown.net
  • snapsave.app
  • getfvid.com

آئیے ان کے بارے میں کچھ تفصیل جانتے ہیں۔

Facebook Video Downloader For Mobile: fdown.net

Facebook videos ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ کا نام fdown.net ہے۔ یہ ایک free facebook video downloader ہے۔ فیس بک صارفین اس کی مدد سے آسانی سے اپنی پسندیدہ facebook video download کر سکتے ہیں۔

یہ ایک سادہ video downloader ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز ہم اس سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، وہ فیس بک کے servers پر موجود ہوتی ہیں، نہ کہ fdown.net کے۔ یہ نہ ہی ویڈیوز کو اپنے servers پر سٹور کرتےہیں اور نہ ہی ڈاؤن لوڈ کی گئی ویڈیوز کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

fdown.net سے Facebook videos download کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے آپ کو فیس بک سے ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ پتہ ہونا چاہیے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ فیس بک سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

How to download facebook videos from fdown.net:

اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنے mobile سے اُس ویڈیو کو اوپن کرنا ہو گا جس کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ویڈیو پر کلک کرنے کے بعد وہ facebook video موبائل اور لیپ ٹاپ پر کس طرح اوپن ہو گی، نیچے دی گئی تصاویر آپ کو بتائیں گی۔

download facebook videos from mobile

download-facebook-videos-from-mobile

اسی طرح جب آپ موبائل پر ویڈیو کو اوپن کریں گے تو آپ کو یہی تین نقطے نظر آئیں گے۔ ان پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ایک نیا menu کھُل جائے گا۔

copy-video-link

Copy Link پر کلک کرنے سے ویڈیو کا لِنک کاپی ہو جائے گا۔ اب ہم اس ویڈیو کو لِنک کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ اس کے لیے آپ کو fdown.net پر جانا ہو گا۔

fdown.net کی ویب سائٹ اوپن ہونے پر وہاں ایک سرچ بار سامنے آئے گی جہاں آپ اپنا لِنک paste کریں گے۔

download-facebook-videos-from-mobile-fdown.net

لِنک paste کرنے کے بعد سامنے دیئے گئے Download کے بٹن پر کلک کر دیں۔ کلک کرنے کے بعد اگر تو وہ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوئی تو آپ کو مختلف ریزولیوشن کے ساتھ ڈاؤن لوڈنگ کے آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ کو جس ریزولیوشن میں ویڈیو درکار ہے، اس پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

downloa-facebook-videos-with-different-resolution

Snapsave.app سے Facebook Video ڈاؤن لوڈ کرنا

snapsave.app کو فیس بک سے کسی بھی ویڈیو کو ہائی ریزولیوشن میں ڈاؤن لوڈ کر نے کے لیے بنایا گیا۔ اس سائٹ سے آپ فیس بک سے کسی بھی ویڈیو کو 4K ریزولیوشن میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ snapsave کی مدد سے آپ صرف چند clicks سے کوئی بھی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ڈیوائس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

free-facebook-videos-downloader-online

اس کی مدد سے آپ فیس بک کے کسی closed group سے یا کسی بھی پرائیویٹ ویڈیو کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف facebook video download کرتا ہے بلکہ، download facebook story video بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری صرف یہ ہے کہ جس نے بھی سٹوری اپلوڈ کی ہے، وہ فیس بک پر آپ کا فرینڈ ہو۔

How to download Facebook private video?

فیس بک پر پرائیویٹ ویڈیو یا پوسٹ ایسا مواد ہوتا ہے جس کو ہر کوئی نہیں دیک سکتا۔ پرائیویٹ ویڈیو یا پوسٹ کا مالک اس پوسٹ کو دیکھنے کی اجازت کو محدود کر دیتا ہے۔ اس طرح وہ پوسٹ ہرکسی کے دیکھنے کے قابل نہیں رہتی۔ اب ایسی ویڈیوز کو ظاہر ہے کہ ڈاؤن لوڈ کرنا نا ممکن ہی لگے گا۔

لیکن snapsave کی مدد سے آپ download private facebook video بھی کر سکتے ہیں۔ download facebook private video کرنے کے لیے درج ذیل طریقے پر عمل کریں:

download-facebook-private-video

تصویر میں آپ کو تین fields نظر آ رہی ہیں۔ سب سے پہلی field میں آپ جس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں، اس کا لِنک داخل کریں گے۔ لِنک داخل کرتے ہی دوسری field میں خود بخود ایک لِنک آ جائے گا۔ اس لِنک کو کاپی کریں اور نئی tab میں اوپن کریں۔

جیسے ہی آپ اس لِنک کو نئے پیج میں اوپن کریں گے تو آپ کے سامنے ویڈیو والے پورے پیج کا کوڈ آ جائے گا۔ اس سارے کوڈ کو کاپی کرنے کے لیے پہلے CTRL+A دبائیں، اور اس کے بعد CTRL+C دبائیں تو سارا کوڈ کاپی ہو جائے گا۔ اب آپ واپس تصویر میں دیئے گئے پیج پر آئیں گے اور جو آخر میں بڑی field موجود ہے اس میں لا کر وہ کوڈ paste کر دیں۔

اس کے بعد آخر میں نیچے دیئے گئے Download کے بٹن پر کلک کریں اور آپ کی private facebook video download ہو گئی!

Step 1:

download-private-facebook-video

Step 2:

choose-resolution-of-your-private-facebook-video

Getfvid.com سے Facebook Video Download کریں

Getfvid ایک آنلائن ٹول ہے جس کی مدد سے آپ facebook videos download کر سکتے ہیں۔ یہ سائٹ بھی fdown.net اور snapsave کی طرح ہی کام کرتی ہے جس میں ہم ویڈیو کا URL داخل کرتے ہیں اور آسانی سے facebook video ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے۔

Getfvid سے download facebook videos کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے سکرین شاٹس کی مدد لی جا سکتی ہے۔

Step 1:

free-facebook-video-downloader-getfvid

Download پر کلک کرتے ہی آپ کے سامنے ایک پیج اوپن ہو گا جس پر آپ کو ریزولیوشن کا انتخاب کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔ اپنی مرضی کی ریزولیوشن پر کلک کریں اور ویڈیو خودبخود ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔

download-facebook-videos-in-hd

یہ تھا ہمارا آج کا آرٹیکل جس میں ہم نے download facebook videos from mobile کا طریقہ سیکھا۔ ہم نے اس آرٹیکل میں سکرین شاٹس کے ساتھ تین سائٹس سے facebook videos download کرنے کا طریقہ جانا جو کہ درج ذیل ہیں:

  • Fdown.net
  • Snapsave.app
  • Getfvid.com

ان کے علاوہ مخلتف براؤزرز پر مختلف extensions بھی دستیاب ہیں جو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں جن میں Savefrom.net Help اور Facebook Video Downloader مشہور ہیں۔ ان سے بھی facebook videos download کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

Create Facebook Account: فیس بک پر آسانی سے اکاؤنٹ بنائیں

2 thoughts on “Download Facebook Videos: فیس بک سے ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائیں؟

    • admin says:

      جی ہاں! اس آرٹیکل میں آپ کو ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تین ویب سائٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ آپ ان سائٹس سے آسانی سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے